اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی گئی

datetime 15  جون‬‮  2022 |

الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی الیکٹرک کمپنی لیسکو میں دفاتر کے اندر کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز بجلی سپلائی نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو

بجلی کے تقسیم کار ادارے لیسکو(لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی)نے اپنے نئے مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دے دی۔نئے بجٹ کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ حجم ساڑھے 7 ارب روپے کا ہے، نئے مالی سال میں 11 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی،

متعدد گرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ادارے میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی، دفاتر میں کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیڈ ڈیفالٹرز کو 30 جون تک بلوں کی ادائیگی کی

آخری مہلت دی جائے گی اور جون کے بعد تمام کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔ بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…