اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

مطالبات پورے کرو ورنہ یکم جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال، پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایکا کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2022 |

اسلا م آباد (آن لائن، این این آئی) پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے مارجن 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے مطالبات پورے نہ ہونے کی صو رت میں یکم جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں 50 فیصد اور پروڈکٹ قیمتوں میں گزشتہ 6 ماہ میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہنگی بجلی اور لاجسٹک چارجز میں اضافے کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے مارجن مل رہا ہے، او ایم سیز کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ٹرن اوور ٹیکس اعشاریہ 5 فیصد پر موجود ہے جس پر موجودہ صورت حال میں نظر ثانی ضروری ہے۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لاجسٹک اخراجات میں اضافے پر کمپنیوں کو معاملات چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے یکم جون سے مارجن میں اضافے کی یقین دھانی کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اگر وزیر پیٹرولیم ملاقات کا وقت نہیں دیتے تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ علاوہ ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…