اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی واپسی، نواز شریف کا حکومت کو بڑا حکم

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بارے میں نواز شریف نے حکومت کو بڑا حکم جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں، نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں

کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں، ان کی صحت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے قریبی رفقاسے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آئندہ ایام پاکستان میں گزارنا چاہتے ہیں۔وہ وطن فوری واپسی چاہتے ہیں۔اس خواہش کے بعد ان کے قریبی رفقا متحرک ہوگئے کہ وہ پس پردہ رابطوں میں وفاق و مقتدر حلقوں سے اس بات کا اظہار کررہے ہیں وہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی راہ میں حائل رکاٹوں اور قانونی معاملات کو فوری دور کریں۔اگر اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو امکان ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لیے کوشش شروع ہوسکتی ہیں۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف ان دنوں شدید علیل ہیں۔ان کو Amyloidosis امائلائیڈوسسں کامرض لاحق ہے۔وہ دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔تاہم بیماری خطرناک سطح پر ہے۔ڈاکٹر امجد نے تصدیق کی کہ پرویز مشرف فوری وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔ان کے اہل خانہ سابق صدر مشرف کی واپسی کے لیے فوری اقدام کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اہم ساتھی اور چاہنے والے سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے

اپنے طور پر اہم حکومتی اور طاقتور حلقوں سے رابطوں میں کوشش کررہے ہیں کہ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پرویز مشرف کو فوری وطن واپس لانے کے تمام اقدامات ہنگامی طور پر کریں

تاکہ مشرف اپنی زندگی کے بقیہ ایام وطن عزیز میں گزارسکیں۔مجھے امید ہے کہ پرویز مشرف کی اس خواہش کا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کا احترام کریں گے اور اس کو پورا کیا جائے گا۔ادھروفاقی حکومت کے ایک اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف کے اہل خانہ نے وطن واپسی کے لیے باضابطہ رجوع کیا تو قانونی اور دیگر امور کا جائزہ لے کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…