اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

15جون سے 23جون تک ملک کے کن علاقوں میں بارشیں ہو ں گی ، محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کر دی

datetime 14  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کل بدھ کے شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ پری مون سون بارشیں شروع ہونگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون سے بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے،

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ 15 جون سے23جون تک ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں بارش برسے گی، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، مانسہرہ، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو14)، خیبر پختونخوا: پاراچنار 02، میرکھانی 01،گلگت بلتستان : بابوسر

04، بونجی 02، استور اورگوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: جہلم ، سبی، منگلہ،نور پور تھل

،نوکنڈی،گجرات، بنوں ،منڈی بہاؤالدین 46 ، بھکر، لیہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دالبندین، ، جوہر آباد، اٹک اوردادو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…