جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موجودہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں امریکہ کے حکم کی فکر ہے، عمران خان

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلط کی گئی حکومت رہ گئی تو جمہوریت ختم ہوگی اور دشمن سے زیادہ نقصان کرینگے،موجودہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے، صرف پٹرول،

ڈیزل، بجلی نہیں گھی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے،ہماری لاک ڈاؤن نہ لگانے کی پالیسی کے باعث پاکستان کی معیشت وبائی صورتحال میں بھی کمزور نہیں ہوئی اور عوام بیروزگاری سے محفوظ رہی،جب میں کال دوں گا تو مزدوروں نے بھی باہر نکلنا ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کردھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیبر ونگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مزودوروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کیا گیا، اپوزیشن کو دیہاڑی دار طبقے کی فکرنہیں تھی، جب ان سے پوچھا دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا مجھے ایک دفعہ سوال کا جواب نہیں دیا گیا، اپوزیشن نے کہا اگرعمران لاک ڈاؤن نہ کرے تو مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے اعتراف کیا کورونا کے دوران پاکستان نے معیشت کوبچایا۔ انہوں نے کہاکہ چینی شہروہان میں مکمل لاک ڈاؤن تھا، مجھ پراپوزیشن نے لاک ڈاؤن کرنے کا پریشرڈالا، جب وزیراعظم تھا تو بار بار کہا اگر پورا ملک لاک ڈاؤن کیا تو دیہاڑی دارکا کیا بنے گا۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ہم نے بھارت کی طرح لاک ڈاؤن نہیں کیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، ہم نے کورونا کے دوران کنسٹریکشن، ٹیکسٹائل سیکٹر کو بند نہیں کیا، اللہ نے خاص کرم کیا ہماری معیشت نے 6 فیصد گروتھ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار کیش دیئے، دنیا نے ہماری حکومت کے احساس پروگرام کومانا، جس حکومت کو کہتے تھے اہل نہیں ہم نے اپنی معیشت اورغریبوں کو بچایا، پاکستان کی واحد حکومت ہے جس نے غریب مزدوروں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ پناہ گاہوں میں مزدوروں کوصبح وشام کھانا ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی،

لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں بھی غریب اپنا علاج کروا سکتا ہے، غریب گھرانے پر بیماری کے دوران بڑا مشکل وقت آتا ہے، ہماری حکومت نے غریب لوگوں کوہیلتھ کارڈ دیئے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود کے بغیرقرض دیئے۔عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو سود کے بغیرقرض دیئے، 25 لاکھ گھرانوں کو گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرض دیئے۔ انہوں نے کہاکہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے،30 سال

حکمرانی کرنے والے ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، آج یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، ان کے لیڈروں کا سب کچھ بیرون ملک ہے، اسی لیے امریکا نے ان کو ہمارے اوپرمسلط کیا یہ کنٹرول ہو سکتے ہیں، ہم روس سے 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کررہے تھے، جب اس حکومت نے 60 روپے قیمت بڑھائی تب بھارت نے25روپے قیمت کم کی، یہ حکومت عوام نہیں اپنے کرپشن کیسزختم کرانے آئی ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ہماری

حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کیے، ہماری حکومت پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا تاہم ہم نے غریب لوگوں کو بچایا، یہ ہماری حکومت میں روزانہ مہنگائی مارچ کرتے تھے، انہوں نے دوماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سالہ ادوارسے زیادہ مہنگائی کر دی ہے، 3 ماہ پہلے کہتے تھے عمران خان کو پٹرول، ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھانی چاہیے تھی، صرف تین ماہ میں سچ سامنے آ گیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتا ہے ابھی

مزید مہنگائی بڑھے گی، صرف پٹرول، ڈیزل، بجلی نہیں گھی، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب میں کال دوں گا تو مزدوروں نے بھی باہر نکلنا ہے، ان کو عوام کی نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے، امریکا جو کہے گا یہ اس پرعمل کریں گے، آپ سب نے احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔ آپ سب نے پرامن احتجاج کی تیاری کرنی ہے، اگر ہم کورونا کے دوران ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو 12 ہزار دے سکتے ہیں تو یہ

حکومت بھی 12 ہزار دے۔اس دوران مزدورورں نے عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا ہے، اگریہ رہ گئے توسب سے پہلے جمہوریت ختم ہو گی، اگر اپوزیشن لیڈر لوٹا راجہ ریاض ہو گا توسمجھ لیں جمہوریت ختم ہو گئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ایف آئی اے پر شہبازشریف خود آ کر بیٹھ گیا ہے، بلے کو دودھ کی رکھوالی

پر بٹھا دیا گیا ہے، شہبازشریف کے خلاف 16ارب کے کیسزہیں، پہلے ڈاکٹررضوان، ندیم، گلزار، مقصود چپڑاسی بھی ہارٹ اٹیک سے مرے، یہ ایسے ہی ہیں جیسے ان کی حکومت میں ایل ڈی اے کا ریکارڈ جلتا تھا، یہ ایف آئی اے میں اپنا ریکارڈ صاف کر رہے ہیں، ہماری حکومت نے کسی کے خلاف ایک مقدمہ درج نہیں کیا تھا، میرے خلاف 8 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول، فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو کھانا اور

کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج ان کی حکومت میں آزادی صحافت بھی خطرے میں ہے۔ ہماری حکومت تو فیک نیوزکی بات کرتی تھی، یہ صحافیوں کے منہ بند کر رہے ہیں، یہ میڈیا کو کہتے ہیں تحریک انصاف کی کوریج نہ کرو، یہ پاکستان کا انصاف نظام تباہ کر رہے ہیں، اگر یہ حکومت رہ گئی تو دشمن سے زیادہ ملک کا نقصان کریں گے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کردھاندلی کرنا چاہتے ہیں، جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں تیارہوجاؤپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…