اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان اور اہلیہ کے نام 458 کنال زمین عطیہ، تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

datetime 14  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت نے برطانیہ میں ریکور ہونے والے 50ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بحریہ ٹاؤن کو دیئے، معاملہ پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے،بحریہ ٹاؤن نے ایک ٹرسٹ

کو 458کنال زمین عطیہ کی،ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں،بحریہ ٹاؤن سے معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں،بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے دسمبر 2019کے کابینہ اجلاس میں بند لفافے میں ایک معاہدے کی منظوری دی،وفاقی کابینہ نے اس وقت کے وزیراعظم سے معاہدے کے حوالے سے استفسار کیا۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں پاکستان کے ریکورکیے گئے 50ارب سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے،سابق حکومت نے اپنا حصہ طے کر کے بحریہ ٹاؤن کو ریلیف دیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن نے ایک ٹرسٹ کو 458کنال زمین عطیہ کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں،بحریہ ٹاؤن سے معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ میں 240کنال زمین فرح گوگی کے نام پر منتقل کی گئی،عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ وصول کیا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے نام پر عمران خان نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ مصدق ملک نے کہاکہ بحریہ ٹاؤن کے غیر قانونی پیسے اکانومک کرائم ایکٹ کے تحت پکڑے گئے،

برطانوی قانون کے مطابق پکڑا گیا پیسہ متعلقہ ملک کو ادا کیے جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے عوام کے پیسے کے معاہدے کو صیغہ راز میں رکھا،برطانیہ سے ملنے والا پیسہ بحریہ ٹاؤن کو جعل سازی سے واپس کیا گیا،عمران خان نے کابینہ کو دھوکے میں رکھ کر بحریہ ٹاؤن کو فائدہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…