جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

روسی سفیر نے عمران خان کے سستا تیل خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)روس کا سفیر نے بھی اب گواہی دے دی کے عمران خان حکومت سستے تیل کے لئے روس کی حکومت سے مذاکرات کر رہی تھی. حقیقت یہ ہے کہ روس تیل سستا بیچنے کو تیار ہے، لیکن غلام حکومت بیرونی آقاؤں کی ناراضگی سے ڈر رہی ہے ۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ (ن )لیگ کی سیاست کا بیڑا غرق ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کا دیر تک اقتدار میں رہنا ملکی مفاد میں نہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محضوص نشستوں سے متعلق قانون واضح ہے، الیکشن کمیشن فیصلے ایسے کرتا ہے کہ عدالت آنا پڑتا ہے، مخصوص نشتوں پر ترجیحی فہرست پارٹی نے دے رکھی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حمزہ شہباز کی حکومت کھڑی ہی ایک جعلی الیکشن پر ہے،یہ مخصوص نشستیں جلد بحال کی جائیں تاکہ جو قانونی طور پر وزیراعلی بنتے ہیں پرویز الہی وہ بن سکیں،ہمارے تو فائدے میں ہے کہ دو چار مہینے اور یہ حکومت چلائیں لیکن ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشا اللہ پاکستان کی بہتری کا سفر عمران خان کے ساتھ شروع ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…