ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل پر برس پڑے،تندو تیز سوالات

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونیوالے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے ،تندو تیز سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم مفتاح اسماعیل نے دو ٹوک الفاظ میںکہا کہ قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ایک ڈالر بھی نہیں دیگا،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں معیشت

کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا ، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔ ریاض پیرزاہ نے کہا پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ ہے عوام ہمیں کوس رہے ہیں ،لوگ بھوکے پیاسے سونے پر مجبور ہیںان پر مزید ظلم نہ کریں،بعض وزراء نے مشورہ دیا کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موقف اپنایا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کابینہ وزراء کے تندو تیز سوالات کے جوابات دیتے رہے ۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور خاموش ہونے کا کہا ،وزیر اعظم نے کہا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں ہوں مگر مجبوری ہے،ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ایک ڈالر بھی نہیں دے گا، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی،آج مشکل وقت ہے تاہم اچھے دن بھی آئیں گے ،ہمیں کڑوی گولی نگلنی ہوگی ،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں معیشت کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…