بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہفتے میں صرف 4دن کام ، 3دن چھٹیاں، پاکستان کا وہ صوبہ جس نے سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں تین چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی اصلاحات ترتیب دی ہیں جن کے مطابق سرکاری محکموں میں ٹرانسپورٹ کے کم سے کم استعمال کی پالیسی کے تحت ایگزیکٹو الاؤنس کو کارکردگی الاؤنس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ہفتہ اور اتوار کو سرکاری

تعطیل کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین اب جمعہ کے روز گھر سے کام کریں گے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا تنخواہوں کی مد میں بندوبستی اور ضم اضلاع کیلئے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تنخواہوں کی مد میں بندوبستی اضلاع کیلئے 372 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے بتایاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر رہے ہیں، بجٹ میں تنخواہوں کے لیے 447 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنشن پروگرام ختم نہیں کر رہے بلکہ پنشن فنڈ قائم کر رہے ہیں، فی الحال پنشن فنڈ میں نئے ملازمین کو ڈال رہے ہیں۔ اسکیم کا نام کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم ہو گا، نئے بھرتی سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اسکیم میں شامل ہو گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ 50 ہزار تنخواہ والے نئے ملازم کے پنشن فنڈ میں 10فیصد رقم یعنی 5 ہزار جمع ہوں گے، حکومت اس کے مقابلے میں 12 فیصد رقم یعنی 6 ہزار روپے جمع کریگی، 50 ہزار کمانے والے ملازم کے پنشن فنڈ میں ہر ماہ 11ہزار روپے جمع ہوں گے یعنی ہر ماہ پنشن فنڈ میں ملازم کے جمع 11ہزار روپے انویسٹ ہوں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے سال پنشن کنٹری بیوشن فنڈ میں 11سے 12 ارب روپے آئیں گے، 6 سال میں پینشن فنڈ 100 ارب روپے کا بن جائے گا، پنشن فنڈ سے انویسٹ کی گئی رقم سے صوبے کی معیشت کو ترقی ہو گی۔تیمور سلیم جھگڑا نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بجٹ میں شامل ہے اور ایڈہاک ریلیف الاونس ڈی آر اے کے علاوہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…