بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان مغرب کیساتھ کشیدگی کا خطرہ مول نہیں لے سکتا حسین حقانی کا امریکی اخبار میں آرٹیکل توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار دی ہِل میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں امریکا میں متعین سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ عمران خان  دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت ہٹانے کیلئے عدم اعتماد کا ووٹ میں امریکی سازش شامل تھی۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امریکا پہلے ہی کئی بین الاقوامی مسائل میں پھنسا ہوا ہے

اور امریکا کی عمران خان میں یا پھر پاکستان میں اتنی دلچسپی ہی نہیں تھی کہ وہ حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرے۔ امریکا کے پالیسی ساز حلقوں کی پاکستان میں دلچسپی نہیں ہے اور دونوں ملکوں کے سفارت کار اسی چیز کو پلٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان اور پاکستان کی داخلی سیاست پر کچھ عرصہ سے واشنگٹن والوں کی توجہ کم ہوگئی ہے۔ افغانستان سے امریکا کے انخلاء کے بعد امریکا میں بیٹھے پالیسی سازوں نے پاکستان سے اور پیچیدہ باہمی تعلقات کے معاملے پر کسی حد تک کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ یقیناً، امریکا زیادہ عرصہ تک پاکستان کو نظر انداز نہیں کر پائے گا اور پاکستانی عوام بھی چاہیں گے کہ دونوں ملکوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بات چیت آگے بڑھانے کیلئے آنے والی حکومتوں کی دہشت گردی کی حمایت کی اسکروٹنی کی جائے لیکن عمران خان کا لب و لہجہ باہمی بات چیت کی شروعات میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ امریکی حکام بھی اس جلد بازی میں نہیں کہ عمران خان کے دعووں کو تقویت دینے کیلئے وہ جلد پاکستان کے ساتھ تعلقات کی راہ ہموار کرے۔

یہ تعلقات گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کی جانب سے طالبان کی حمایت اور عمران خان کی جانب سے سازشی نظریات پھیلانے کی وجہ سے خراب ہوئے۔ تاہم، پاکستان کی معاشی ضروریات کو دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسے جلد امریکا اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے۔

اگرچہ چین پاکستان کا ہر مشکل گھڑی کا دوست ہے لیکن اس کے باوجود امریکا اور یورپی یونین بھی پاکستان کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان اکثر و بیشتر مغربی ممالک کے مالی اداروں سے مدد کیلئے دوڑتا ہے جن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک شامل ہیں اور وہ اقوام متحدہ میں بھی مغربی اثر رسوخ سے بچ نہیں سکتا جس کا سامنا اسے ایف اے ٹی ایف میں ہو رہا ہے جس نے 2018ء سے اسے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے پر واچ لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…