منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سستا آٹا سکیم کے بعد سستا گھی سکیم شروع ، 550روپے فی کلو میں ملنے والا گھی اب کتنے روپے میں ملے گا؟مہنگائی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سستا آٹا سکیم کے بعد ملک کے اندر سستا گھی سکیم شروع ہو چکی ہے، 2018ء میں پاکستان میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو تھی، پچھلے چار سال میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو سے بڑھ کر 90 روپے سے 100 روپے کلو تک پہنچی ،یوٹیلیٹی سٹورز سمیت پورے ملک میں آٹے کی کوالٹی پر بھی سمجھوتہ کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ آٹا سمگل ہوا پہلے ایکسپورٹ ہوا پھر امپورٹ ہوا، اس طرح قیمت میں اضافہ کیا گیا،چینی بھی پہلے ایکسپورٹ ہوئی پھر امپورٹ ہوئی اور اس کی قیمت بھی بڑھی ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام مقرر کی یکم جون 2022ء سے خیبر پختونخوا کے اندر یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے آٹے کی قیمت 400 روپے فی 10 کلو گرام فراہمی کا منصوبہ شروع ہوا، خیبر پختونخوا میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وہاں 6 جون 2022ء سے 100 موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کے یونٹ شامل کئے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ ان موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سستا آٹا خیبر پختونخوا کے لوگوں کو فراہم کیا جا رہا ہے، 9 جون کو فوری طور پر 500 سٹیشنری ایڈیشنل یوٹیلیٹی سٹورز پوائنٹس آٹے کی ترسیل کے لئے مختص کئے گئے۔

آج اس میں مزید 100 سٹیشنری پوائنٹس آٹے کی ترسیل کے لئے مختص کئے گئے ہیں ،اس طرح تقریباً 700 موبائل وینز اور 600 پوائنٹس پر آٹا 400 روپے فی 10 کلو گرام میں فراہم کیا جا رہا ہے، اس وقت تک 600 سیلز پوائنٹس پر 2 لاکھ 62 ہزار 434 آٹے کے 10 کلو کے بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹیشنری پوائنٹس یا موبائل وینز جن علاقوں میں نہیں پہنچ پا رہیں، اس کے لئے عوام کی آسانی کے لئے ٹال فری نمبر 080005590 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں، آٹے کی کوالٹی یا قیمتوں میں فرق کے لئے کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 051111123570 مختص کیا گیا ہے۔

2018ء میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایک کلو گھی کی قیمت 150 روپے تھی، پچھلے چار سال میں گھی 550 روپے سے 600 روپے کے درمیان فی کلو فروخت ہوتا رہا، 9 جون کو گھی کی مد میں سبسڈی شروع کی گئی ہے، اس کا مجموعی حجم 3 ارب روپے ہے، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی کمی کے لئے ایک مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔

گھی کی قیمت مارکیٹ میں 550 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، گھی کی قیمت پر 250 روپے کی سبسڈی دے کر اسے 300 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ،تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی پر سبسڈی دی جا رہی ہے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ذخیرہ اندوزی جیسے معاملات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

کسی جگہ پر یوٹیلیٹی سٹورز کی مد میں آٹا، گھی، چینی کو باہر مہنگا نہ فروخت کرنے پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سمگلنگ پر بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہیں، مانیٹرنگ کمیٹیاں چیف سیکریٹریز کو اپ ڈیٹ دیتی ہیں، ہر ہفتہ وزیراعظم اس پر اجلاس کرتے ہیں جس میں فوڈ سیکورٹی، صنعت اور صوبائی چیف سیکریٹریز بھی موجود ہوتے ہیں۔

عوام اگر یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں فرق دیکھیں یا یہ اشیاء دستیاب نہیں ہیں تو ٹال فری نمبر پر اطلاع دی جا سکتی ہے عوام کی شکایت پر ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی، بجٹ کے اندر 17 ارب روپے کی سبسڈی سستا چینی، گھی اور آٹے کی مد میں رکھی گئی ہے گھی کی مد میں دی گئی سبسڈی اس کے علاوہ ہے، 17 ارب روپے اگلے مالی سال کے لئے رکھے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ غریب عوام کو ماہانہ دو ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، بیرونی ملک سازش کا خط نکالنے والوں کی بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ہے، آج وہ مہنگائی کے لیکچر دے رہے ہیں ،عوام سستا پٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی 786 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔

یہ تمام چیزیں عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے دی جا رہی ہیں پچھلے چار سال میں عوام مہنگائی کی زد میں رہے موجودہ حکومت کو آئے ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں اور وہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کا سوچ رہے ہیں یہی وجہ ہے موجودہ حکومت عوام کو سبسڈی اور ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، عوام کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،عمران خان نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…