اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چاہے کتنے بھی کیسز بنالیں عمران خان کا ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،مونس الٰہی کا ردعمل

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر اور فائل کیے ہوئے ہیں، اپنے خلاف مقدمات کا سامناکروں گا۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ق کے رہنما ٰ نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبروں پر ردعمل

دیتے ہوئے کہا کہ خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے لیکن اس طرح کے کیسز پہلی بار ہمارے خاندان پر نہیں بنے، ماضی میں بھی ہماریخاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان احمقوں سے کہتا ہوں میرا سب کچھ ڈکلیئر ہے، میرے تمام اثاثے ڈکلیئر اور فائل کیے ہوئے ہیں، اپنے خلاف مقدمات کا سامناکروں گا۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ ان پر بجٹ کا دباؤ ہے اور بندے پورے نہیں ہورہے، یہ چاہتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروائیں، یہ چاہے کتنے بھی کیسز بنالیں عمران خان کا ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اب چاہے ہزار مقدمات بھی بنالیں تو بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔مونس الہی نے کہا کہ ہمارے خاندان کے تمام افراد پر بھی مقدمات بنالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، مجھیکہا گیا کوئی بات نہیں آپ سے غلطی ہوگئی واپس آجاؤ، ہمیں وزارتیں دینیکی بھی لالچ دی گئی، کہا گیا عمران خان کی حمایت ختم کردیں پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لالچ اور دیگر حربے ناکام ہوگئے تو اب یہ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، ہماری پارٹی کیتمام لوگ متفق ہیں کہ خان صاحب کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، پنجاب کے بجٹ اجلاس سے متعلق تمام چیزیں آج رات فائنل کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…