اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام وسطی وجنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان
،اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اوربالائی ووسطی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام وسطی وجنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور خطۂ پوٹھوہار میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم وسطی و جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور کالام میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب:جھنگ 15، فیصل آباد12،بلوچستان:سبی 14، کوہلو 04،گلگت بلتستان : بابوسر02 اور خیبر پختونخوا : کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی47، بھکراور دادومیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔