حکومت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، نواز شریف کی یقین دہانی

11  جون‬‮  2022

حکومت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، نواز شریف کی یقین دہانی

کراچی (آن لائن)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،

معاشی صورتحال یقیناً مشکلات سے دوچار ہے لیکن وزیراعظم میاں شہبازشریف اپنی کابینہ کے ساتھ ملکر معاشی حالات کو بہتر بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں

اورملک کو معاشی طور پرمضبوط بنانے کیلئے قوم حکومت کا بھرپور ساتھ دے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر نوراحمدخان سے گفتگو کے دوران کیا

جنہوں نے ان سے لندن میں اپنے آفس میں ملاقات کی تھی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے۔نوراحمدخان نے سابق وزیراعظم کو ملکی تجارت وصنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ اس وقت معاشی صورتحال یقیناً مشکلات سے دوچار ہے اورپیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے

لیکن یہ مسائل تحریک انصاف حکومت کے پیدا کردہ ہیں جنہیں موجودہ حکومت حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…