پی آئی اے پروازوں میں کھانے میں گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنے کا فیصلہ

11  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو کھانے میں گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔سپلائرز کو پیمنٹ کی عدم ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر گوشت سے بنی اشیا خوردونوش کی

عدم فراہمی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو طرفہ پروازوں پر کھانے میں دال چاول اور سبزی پر مبنی ڈشز پیش کی گئیں۔گوشت اور چکن کے بغیر کھانے کی فراہمی پر مسافروں نے احتجاج کیا اور کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی عملے سے مسافروں نے بہت بحث و مباحثہ کیا، مسافروں کی جانب سے ایئرلائن سروسز پر شدید تنقید کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر741، 742پر واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، اسلام آباد سے مختلف پروازوں پر بھی اس طرح کے مبینہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق وینڈرز سے معاملات کے باعث درکار اشیاء کی فراہمی معمول کے مطابق نہیں تھی، اشیاء کی کمی کے باعث پروازوں پر ریگولر ڈشز فراہم نہیں کی جا سکیں، سپلائی نارمل ہونے پر ریگولر میل کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…