منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے وارے نیارے ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(این این آئی)وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹیو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔صوبوں کی طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب ،کے پی کے ،سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی لاگو ہے۔

بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں،پہلی تجویز کے مطابق تمام ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے تاہم اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہوگا۔دوسری تجویز ہے کہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کئے جائیں۔ اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔دوسری جانب پنجاب کی اتحادی حکومت (کل) پیرکے روز آئندہ مالی سال بجٹ پیش کرے گی،پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ وفاقی طرز کا ہو گا،بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی امدادی پیکج متعارف کروایا جائے گا۔

ڈی جی پی آر آفس سے جاری بیان کے مطابق عوام کی قوت خرید میں اضافے کے لیے اشیا ئے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں گی،لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ،صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی ۔ آٹے کی کم قیمت پر دستیابی کا وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بلحاط حجم پہلے سے بہتر ہو گا ، بجٹ کا بڑا حصہ ترقیاتی مقاصد کے حصول پر خرچ کیا جائے گا۔حکومت کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح سماجی شعبہ کی ترقی اور معیشت کی بحالی ہو گی۔

بجٹ 2022-23 میں تعلیم، صحت، زراعت، مواصلات کے میدان میں کئی اہم اقدامات متعارف کروائے جارہے ہیں ،آئندہ بجٹ میں پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا،آئندہ بجٹ سرکاری ملازمین اور دیہاڑی دار طبقہ دونوں کے لیے خوشخبری لائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…