پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سب سے زیادہ رگڑنے کے بعد مشی خان نے ویڈیوز بنانے پر معافی مانگ لی

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی زندگی میں ان پر کی جانے والی تنقید پر معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق مشی خان نے گزشتہ کچھ روز میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز میں عامر لیاقت حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، اب اداکارہ نے ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میرے دل پر دو دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی۔مشی خان نے کہا کہ انسان جذبات میں آکر کافی کچھ غلط کر جاتا ہے، میرے اس رویے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں انہیں ان کی شخصیت اور معلومات کی وجہ سے کافی پسند کرتی تھی، اسی لیے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کی گئیں تو میں بھی بول گئی۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیوز میں میرے الفاظ کا انتخاب غلط تھا، مجھ سے غلطی ہوئی، آج تک میں نے کسی کے لیے ویڈیو نہیں بنائی، پتہ نہیں ان کیلئے کیوں بنا دی تھی ۔مشی خان کا کہنا تھا کہ لوگ بھی آپ کو ان کاموں کیلئے اکساتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں عامر لیاقت نے آپ کیلئے کچھ لکھا ہے تو میں نے بھی ویڈیو بنا ڈالی، ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے۔اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر کنٹرول نہ کرسکیں اور انہوں نے کہا کہ میں دل سے معذرت خواہ ہوں، میں نے ان کے مداحوں سمیت اہلخانہ کا دل دکھایا ہے، مجھے معاف کردیں، میں اپنے اس عمل کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگوں گی۔مشی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ عامر لیاقت کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…