عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ کا رد عمل سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 9 جون‬‮ 2022  |  16:38

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔دانیہ نے لکھا کہ ‘اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس

میں جگہ عطا کرے’۔یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔عامر لیاقت کے ملازم کا بیان ہے کہ انہیں رات سے ہی سینے میں تکلیف تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں نے منع کردیا تھا، کمرے میں انہیں مردہ حالت میں پایا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی مدد سے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎