راولپنڈی( این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کے باہر کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر مراد سعید کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مراد سعید کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جو عمران خان کو امپورٹڈ حکومت سے بچانے کے لیے بنی گالہ میں موجود ہیں۔کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ مراد سعید نے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں