پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجٹ میں عمران خان کے صحت سہولت پروگرام کو جاری رکھنے کی تجویز

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ’’صحت سہولت پروگرام‘‘ جاری رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپیمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی بجٹ 23-2022 کی دستاویز کے

مطابق آئندہ مالی سال صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب 4 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال صحت کے 32 منصوبے جاری رکھنے کی تجویز دی گئی، صحت کے جاری منصوبوں کے لیے 11 ارب 44 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنیکی تجویز بھی دی گئی۔پمز میں ایمرجنسی سینٹر کیجاری منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، اسلام آباد میں جناح اسپتال کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔دستاویز کے مطابق سینٹر فار ایکسیلینس فار گائنی راولپنڈی کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی، آئندہ مالی سال کے دوران 3 نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی گئی، صحت کے 3 نئے منصوبوں کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے ا?ئی ہے، نیشنل ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کے منصوبہ کیلئے 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی، نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلئے غیر ملکی فنڈنگ دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…