پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

یکم جولائی سے ستمبر کے آخر تک بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

datetime 8  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) محکمہ موسمیات نے جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا

دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 140.8 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے دوران سندھ، پنجاب سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔اس دوران میدانی علاقوں دریاؤں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کیلئے پانی کی وافر دستیابی کے مؤثر اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال شہر میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 ماہ پر محیط رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مون سون آؤٹ لک 2022 جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی جبکہ شہر میں بھی اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے قدرے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔شہر میں مون سون سیزن (جولائی، اگست اورستمبر)کی اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ہوتی ہے جبکہ رواں سال مون سون بارشیں 140 ملی میٹر ہوسکتی ہیں، رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے۔شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس اور بحر عرب میں سمندر کے درجہ حرارت معمول سے کم ہیں، سمندر کے درجہ حرارت کم ہونے سے لانینا ایکٹو ہے

لانینا کی موجودگی میں مون سون زیادہ متحرک ہوتا ہے،لانینا کے دوران زیادہ بارشیں ہوتی ہیں، مون سون کے دو فیز ہونگے،

پہلا فیز 1 جولائی سے 15 اگست تک ہو گا، دوسرا فیز 15 اگست سے 31 ستمبر تک ہوگا،پہلے فیز میں بارشیں بہتر ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…