لاہور(این این آئی) پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیاگیا، ممکنہ طور پر رواں ہفتے میں ہی 10 سے زائد وزرا ء حلف اٹھائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں کابینہ میں توسیع سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں توسیع میں وزراء، مشیر اور معاون خصوصی حلف اٹھائیں گے اور یہ تعداد 10ہو گی جس میں پیپلز پارٹی کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو آئینی طریقے سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار دستبردار کرائے گی۔