اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اور لیگی رہنما آمنے سامنے،دو اہم رہنمائوں میں شدید تلخ کلامی ہوگئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر افنان اللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
کی اہلیہ کی ڈگری کے معاملے پر بات چیت کی گئی ، کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ انہیں اگلے اجلاس میں بلا لیتے ہیں یا ویڈیو پر لے لیتے ہیں ،ا س پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ،اجلاس میں سینیٹر افنان اللہ خان اور سینیٹر شبلی فراز کے درمیان گرما گرمی ہوگئی اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،شبلی فراز نے روایتی انداز میں الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ ہمیں ایجنڈے کا معلوم نہیں کب بھیجا گیا، سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے نمائندے نہیں ، کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،سینیٹرافنان اللہ خان نے جواباً کہا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کے رہنما نہ بنیں ، ایجنڈا بتا دیا جائیگا،انہوں نے سینیٹر شبلی فراز پر الزام لگا یا کہ آپ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں جس پرشبلی فراز طیش میں آگئے اور کہا کہ میں آپ کو عدالت میں لیکر جائوں گا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر فوزیہ ارشد نے چیئرمین کو کمیٹی روم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔