پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کی آصف زرداری سے ملاقات میں بڑا فیصلہ

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے وفد کے ہمراہ بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور صوبے کے انتظامی امور باہمی تعاون سے چلانے پر غور کیا گیا ،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ورکنگ ریلیشین کو مضبوط بنایا جائے گا اور صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑیںگے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی وفد کے ہمراہ بلاول ہائوس آمد پر پیپلزپارٹی کے رہنمائوںنے پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شرجیل میمن، صوبائی وزرا ء علی حیدر گیلانی، حسن مرتضی، عطا تارڑ ، عمران گورائیہ، ڈاکٹر عاصم حسین، ملک احمد علی اور خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔دونوں جماعتوںمیں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد سابق صدر کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات میں سابق صدر نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں صوبے کے امورچلانے میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا ۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا اورضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔آصف علی زرداری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتحاد کو مضبوط بنانا ہے اور اس کے ذریعے ہی عوام کو درپیش گھمبیر چیلنجز کا حل ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کئے جانے چاہئیں ، صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے اتفاق رائے قائم کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے،پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ساتھ لے کر چلیں گے،

ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے،سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کاقائل ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے

جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔مولانا فضل الرحمن نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کئی تجاویز بھی پیش کیں

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق حکومت کو تجاویز پیش کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…