پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، حکومت مودی سے تعلقات اور کاروبار ختم کرے، عمران خان

datetime 7  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم، چیف منسٹر 60 فیصد کابینہ پر مقدمات ہم سب کی توہین ہے،ن لیگ نے دھاندلی سے ضمنی انتخابات جیتنیکا منصوبہ بنالیا ہے،الیکشن کمیشن کی دھاندلی کے باوجود ہم ان کو ہرائیں گے

،ان کی کوشش ہے کہ کیسز کر کے عمران کو جیل میں بند کر دیا جائے، آپ سب نے تیار رہنا ہے ہم نے کسی صورت حقیقی آزادی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹنا، شفاف الیکشن کا اعلان ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت میں نبی کریم ؐکی گستاخی ہوئی ، حکمران بھارت سے دوستی اوربزنس ختم کریں اور توہین کے معاملے پراسٹینڈ لیں، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔منگل کو یہاں بنی گالہ میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو سنا تھا تھوڑے سے لوگ آئیں گے، آپ لوگوں نے تو جلسہ کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے حکومت مخالف تحریک میں وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ سازش کے تحت چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت مسلط کی گئی، دھمکی آمیز مراسلے کو نیشنل سیکیورٹی کے سامنے رکھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی مراسلہ بھیجا، سپریم کورٹ کے پاس مراسلہ انویسٹی گیشن کیلئے پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو سزا ہونا تھی، چیری بلاسم جوتے پالش کر کے اوپر پہنچ گیا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے دنیا میں ملزم قاضی بن جائے؟

چھوٹی موٹی چوری نہیں شہبازشریف نے 16 ارب کی چوری کی، کرائم منسٹرکے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قانون کی حکمرانی وکلا،عدلیہ کی ذمہ داری ہے،رول آف لا پرعدالتوں نے عملدرآمد کرانا ہے

، وزیراعظم، چیف منسٹر 60 فیصد کابینہ پر مقدمات ہم سب کی توہین ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت میں ہمارے پیارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی کی گئی، اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتی ہیں تو پاکستان بھی لے، شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے،

بھارت میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کا پلان بنایا ہے، یہ ویسے تو الیکشن نہیں جیت سکتے،یہ جیسے ہی الیکشن کمپین میں جائیں گے چور، غدارکے نعروں کو سنیں گے، اب یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کی دھاندلی کے باوجود ہم ان کو ہرائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، امپورٹڈ جب سے آئی ہے ملک میں تاریخی مہنگائی ہورہی ہے، کبھی پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کی قیتمیں کبھی اتنی نہیں بڑھیں تھی، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کو منفی قراردے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ سابق چیئر مین واپڈا جنرل (ر) مزمل سے جب سے استعفیٰ لیا گیا واپڈا کا ادارہ بھی نقصان میں جا رہا ہے، واپڈا کی ریٹنگ بھی نیچے چلی گئی ہے، ملک میں 50 سال بعد ڈیمز بن رہے تھے، ان کے آنے سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے،

یہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،ہمیں بھی آئی ایم ایف نے قیمتیں بڑھانے کا کہا تھا نہیں بڑھائی تھی۔حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سازش کے تحت آئے اور پھر نیب میں کیسز ختم کرا رہے ہیں، لانگ مارچ کے دوران بدترین شیلنگ کی گئی،

اس طرح تو مارشل لا کے دور میں بھی خواتین، بچوں پر تشدد نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف، قاتل وزیرداخلہ ہمارے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کیسز کر کے

عمران کو جیل میں بند کر دیا جائے، آپ سب نے تیار رہنا ہے ہم نے کسی صورت حقیقی آزادی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹنا، شفاف الیکشن کا اعلان ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…