منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

200 افراد کے سرکاری حج پر جانے کی خبریں وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکشن لے لیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور سے وزیرِ مذہبی امور کے ذاتی اسٹاف اور وزارت کے دیگر 200 افراد کے حج پر جانے کی خبر پر وضاحت طلب کرلی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر کے مطابق حجاج کی مدد کیلئے وزارت مذہبی امور کا کچھ عملہ روانہ کیا جاتا ہے تاہم خبر سے ملنے والا تاثر مختلف ہے جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور سے وضاحت مانگی ہے۔خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے آئندہ حج بیت اللہ کے لئے وزارت کے 200 افسران اور حکام کی فہرست کوحتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں صرف وزیر کے دفتر سے 5 ڈرائیورز، چار گن مین، ایک باورچی، 11 پرسنل سیکریٹریز و معاونین سمیت 35 اہلکاروں کی خدمات مستعار لی گئی ہیں۔سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے فہرست میں شامل وزارت کے 200 افراد کے حوالے سے پوچھے جانے پر کہا کہ ہر سال حج کے موقع پر منتخب اہلکاروں کو حجاج کو خدمات کی فراہمی کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ایسے اہلکاروں میں سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریز کے عملے کے ارکان بھی شامل ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…