پشاور(این این آئی)صدر مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا ملک مہر الٰہی، سیکرٹری جنرل شکیل احمد صراف، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی اور دیگر اراکین نے بھارت کی بی جے پی پارٹی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی
مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو فوری طور پر اپنا کمرشل سفیر فوری واپس بلانہ چاہیے اور ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ تمام تاجر برادری اور عوام بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ ہمیں ہر تکلیف قبول ہے پر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی قبول نہیں ہے جس کیلئے ہماری جانیں کیو نہ چلی جائیں او آئی سی اس قسم کے واقعات پر سخت اقدامات کا اعلان کرے۔ عمان کے مفتی اعظم نے بھی اس گستاخی پر حرب یعنی کے جنگ کا فتویٰ جاری کیا ہے لیکن ہمارے ملک کے حکمران اور علمائے کرام نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا جو لمحہ فکریہ ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت سے اپنے سفیر کو ملک واپس بلایہ جائے۔



















































