پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا قصور کیا ہے؟ انہوں نے کوئی دہشتگردی کی ہے یا پھر ماڈل ٹاؤن میں قتل کروائے ہیں؟فرخ حبیب کا سوال

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان کا قصور کیا ہے؟ انہوں نے کوئی دہشتگردی کی ہے یا پھر ماڈل ٹاؤن میں قتل کروائے ہیں؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح حبیب نے کہا کہ آپ نے مدینہ منورہ میں پیش آئے

واقعے پر یہاں ایف آئی آر کاٹ دی، عمران خان نے ملک و قوم کی سلامتی، قومی غیرت اور ملکی خود مختاری کی بات کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کی سوائے جھوٹ، الزامات اور فساد پھیلانے کے کوئی پہچان نہیں، یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان کے اداروں کے خلاف نعرے لگوائے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایاز صادق نے اسمبلی میں جو کچھ کہا تھا اس کی مذمت کی تھی اور کرتے ہیں، شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تسلیم کیا کہ خط میں دھمکی موجود تھی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں، آپ نے دو ماہ کا نہیں، چالیس سال کا حساب دینا ہے، مہنگی بجلی گھر انہوں نے لگائے۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی بات ہو رہی ہے، 13 جماعتیں تو مل کر بیٹھی ہیں، کون سے گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں کر رہے ہیں؟ فرح حبیب نے کہا کہ آپ نے مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعے پر یہاں ایف آئی آر کاٹ دی، عمران خان نے ملک و قوم کی سلامتی، قومی غیرت اور ملکی خود مختاری کی بات کی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عرب ممالک بھارت کی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، یہاں پر تھوڑی سی مذمت کے سوا کچھ نہیں آیا، مودی سے تعلقات کو چھوڑیں، بیحرمتی پر ایکشن لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…