پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حاجیوں کو لے کر لاہور سے پہلی پرواز سعودی عرب روانہ

datetime 6  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی )حاجیوں کو لے کر لاہور سے پہلی پرواز سعودی عرب روانہ ہو گئی ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہلی حج فلائٹ کو الوداع کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان تھے۔

تقریب میں وزارت مذہبی امور، سول ایویشن اور ائیر لائن انتظامیہ اور ائیر پورٹ کے حکام نے بھی شرکت کی ۔ ائیر پورٹ منیجر نذیر احمد خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سول ایویشن حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں کوشاں رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال لاہور ایئر پورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہوگا۔ گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حجاج کرام خوش قسمت ہیں کہ انہیں حج کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔ انہوں نے حجاج کرام سے کہا کہ مقدس مقامات کا بے حد احترام ملحوظ خاص رکھیں۔ گورنر پنجاب نے عازمین حج سے کہا کہ وہ حجاز مقدس میں اپنے وطن کی سلامتی اورترقی کے لئے دعا بھی کریں۔ اس موقع پر گورنر محمد بلیغ الرحمان نے عازمین حج کو ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔ بعدازاں ائیر بلیو کی فلائٹ پی اے 476 ،200عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…