پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم کے انتخاب کے دور ان ووٹنگ کا بائیکاٹ اورقومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پرپی ٹی آئی میں اختلافات ، بہت سے رہنما لاعلم نکلے

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ووٹنگ کا بائیکاٹ اورقومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پرپی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق کئی اراکین نے کہاکہ وہ کون تھا جس نے وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پرووٹنگ سے

بائیکاٹ کا مشورہ دیا؟،وہ کون تھا جس نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی تجویزدے کرفیصلہ کروایا؟۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے سوالات اٹھانا شروع کردئیے،ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں سے متعلق پارٹی کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکردیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اکثریتی ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کے خواہشمند ہیں ۔پی ٹی آئی ارکان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم انتخاب کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ اورقومی اسمبلی سے استعفوں کی تجویزدینے والی شخصیت کوسامنے لایا جائے۔ذرائع کے مطابق وہ کون تھا جس نے پارٹی کو غلط مشورہ دے کر سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ہمیں قومی اسمبلی میں واپس جا کر حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ووٹنگ کے بائیکاٹ کا مشورہ دینے والے سے متعلق عامر ڈوگر بھی لاعلم نکلے ۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ بائیکاٹ نہ کیا جاتا تو راجہ ریاض اور دیگر منحرف ارکان ڈی سیٹ ہو چکے ہوتے۔ ذرائع کے مطابق اکثریتی ارکان نے رائے دی کہ ہم نے قومی اسمبلی کا محاذ چھوڑ کر غلطی کی، اکثریتی ارکان کی رائے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی دہائی دی اور کہاکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر سب کو موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ پی ٹی آئی اراکین نے کہاکہ سیاسی خودکشی کی گئی، آئندہ الیکشن میں کون ووٹ دے گا، پی ٹی آئی کے متعدد ارکان قومی اسمبلی میں واپس جانے کیلئے پرتولنے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…