پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی شہری کی ایمبرہرڈ کو شادی کی پیشکش، آڈیو وائرل ہوگئی

datetime 6  جون‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی ہے۔امبر ہرڈ جوکہ ورجینیا میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔حال ہی میں ایک سعودی شخص نے

اداکارہ کو ایک پیغام میں ان کے مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک وائس نوٹ وائرل ہورہا ہے، اس وائس نوٹ میں ایک آدمی کو عربی میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’امبر، چونکہ تمام دروازے آپ پر بند ہو رہے ہیں، اس لیے آپ کے پاس اب میرے سوا کوئی نہیں جوکہ آپ کی دیکھ بھال کرے۔اس سعودی شخص نے مزید کہا کہ’میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ سے بدتمیزی کرتے ہیں، اس لیے میں نے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس شخص نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اللّٰہ ہم دونوں کو خوش رکھے۔ تم ایک نعمت ہو لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں آپ کے لیے اس بوڑھے آدمی سے بہتر ہوں۔خیال رہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کی جانب سے لکھے گئے اس آرٹیکل کی وجہ سے کئی بڑے پراجیکٹس بشمول ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کو کھویا اور اْنہیں گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مشہور جریدے’دی سن‘ نے ’وائف بیٹر‘ کا لقب بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…