لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لیے نوازشریف نے حکومت لی،ایک70سال سے زائد عمر کا بچہ انقلاب لانے کیلئے نکلا تھا اب تک واپس نہیں آیا ۔ عمران خان کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، پاکستان کے پاس ایل سیز کھولنے کے پیسے نہیں تھے،
یہ شخص حکومتمیں تھا تو ملک کو تباہ کیا اور حکومت سے باہر نکل کر بھی ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،کل آڈیو چل رہی تھی کہ سابق خاتون اول کو تین قیراط کا نہیں پانچ قیراط کا ہیرا چاہیے، بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا، فرح گوگی تو ملک سے بھاگ گئی اگر ہمت ہے تو مریم نواز کی طرح عدالت کا سامنا کرو۔لاہورمیں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں دن رات کام کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشتگردی گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف پاکستان کا بیٹا تھا، بیٹا ہے اور بیٹا رہے گا۔گزشتہ حکومت پاکستان کا ہر شعبے میں برا حال کر کے گئی ہے، یہ شخص حکومت میں تھا تو ملک کو تباہ کیا اور حکومت سے باہر نکل کر بھی ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔آپ کے پاکستانی ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ایک 70 سال کا بچہ انقلاب کا بول کر گھر سے نکلا تھا وہ اب تک گھر واپس نہیں آیا، آپ گرفتاری سے بچ کر پشاور میں چھپے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے اپنی حکومت کے لیے کبھی اسلام آباد کو آگ لگائی؟،سپر پاور کو للکارنے والے گرفتاری سے بچ کر چھپ کر بیٹھا ہے،
انقلاب لانے والے آج کل اپنی ضمانتیں کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ہمارا نعرہ کیا ہے، کر کے دکھائیں گے، شہباز شریف نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت بڑھائی ہیں، ہم ایک مرتبہ پھر غربت، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل آڈیو چل رہی تھی کہ سابق خاتون اول کو تین قیراط کا نہیں پانچ قیراط کا ہیرا چاہیے،
بنی گالا کرپشن کا ہیڈ کوارٹر تھا، فرح گوگی تو ملک سے بھاگ گئی، اگر ہمت ہے تو مریم نواز کی طرح عدالت کا سامنا کرو۔اس کرپشن کا براہ راست فائدہ عمران خان اور سابق خاتون اول کو پہنچا، فرح خان سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کی فرنٹ پرسن تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ تمہیں تو پرچی سے پڑھ کر بھی جواب دینا نہیں آ رہا تھا،شہباز شریف کی چھ مہینے کی کارکردگی کا حساب میں آپ کو دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا،
ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔ مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے، جب پاکستان نوازشریف کو ملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی، نواز شریفخدمت کے جذبے سے اقتدار میں آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہرشعبے میں برا حال ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہیں، پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لیے نوازشریف نے حکومت لی، حکومت میں رہے توپاکستان کی بربادی اور باہرہوتا ہے تو فساد، فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
شہبازشریف جیسا محنتی قابل شخص آگیا ہے اسے موقع دینا چاہیے، جلا وطنی کے بعد نوازشریف نے پانچ سال ملک کوعدم استحکامنہیں ہونے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی ڈیبیٹ فتنہ، فساد سے شفٹ ہو کر پاکستان کے مسائل کے حل پر ہو گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کوبنانے اور بار بار پاؤں پر کھڑا کرنے کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، اب ہمیں (ن)لیگ نہیں ریاست کی فکرہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایک، ایک تبادلے کے لیے بنی گالہ نے پیسے لیے، جس نے توشہ خانہ کو نہیں بخشا اس نے کسی چیزکونہیں بخشا،
جلسے میں پرچی دیکھ کراپنی کارکردگی بتا رہا تھاوہ بھی نہیں پڑھی جارہی تھی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا وہ کیا بول رہا تھا، جس نے کوئی کام نہیں کیا وہ پرچی پڑھ کرکیا کہے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ نااہل شخص نے اقتدارکی ہوس میں اسلام آباد میں جلا ؤگھیرا کیا،
شہبازشریف کی چھ ہفتے کی کارکردگی کا جواب میں دے سکتی ہوں، شہبازشریف نے اقتدارسنبھالا تو معیشت کا برا حال تھا، خزانہ خالی اور ایل سی نہیں کھل رہی تھی،
آئی ایم ایف سے سے معاہدہ عمران خان کر کے آئے تھے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، دو ہزارروپے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو ماہانہ ملیں گے۔



















































