پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی عوام کیلئے انتہائی بری خبر ، پیٹرول اس ماہ کے آخر میں 260روپے ہونے کی تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اس مہینے کے آخر میں 260 کے قریب ہوگی، ابھی تو ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں

ڈاکٹراشفاق حسن کا کہنا تھا کہ کوئی اور حکومت ہوتی تواتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھائی جاتیں، اگرکسی کوپاکستان اورعوام سے محبت ہے تو اس طرح قیمتیں نہیں بڑھاتا۔ماہرمعاشیات نے کہا کہ جب حکومت بدلتی ہے ہمیں آئی ایم ایف ،آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے، مشرف گئے اور زرداری آئے تو آئی ایم ایف چلے گئے ، 2013میں ہمیں آئی ایم ایف میں جانے کی ضرورت نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے تھے، عمران خان پر دباؤ ڈال کرآئی ایم ایف کےپاس لے جایا گیا، حالات ایسے پیدا کیے جاتے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے پاس جایاجائے، ستمبرتک دیکھیے گا کیسے حالات ہوں گے اور کیا ہوگا۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سےنکال دیں، آئی ایم ایف کےپاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی، کوئی دردمندایسےظالمانہ طریقے سے قیمتیں نہیں بڑھا سکتا ہے۔ماہرمعاشیات کا کہنا تھا کہ اب کوئی حکومت آئی ایم ایف کےچنگل سےنہیں نکل سکتی , اگرکوئی حکومت نکلناچاہےبھی تورجیم تبدیل کردیا جائےگا۔شہباز شریف کے دوروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف بہت غیرملکی دورےکررہےہیں، ملک میں معاشی ایمرجنسی اور دورے پر بڑے بڑے وفد لیکر جا رہے ہیں، وزیراعظم کومزید بیرون ملک دورے نہیں کرنے چاہئیں، بیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ خرچہ آتاہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلق ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بہت اچھا کام کرنا شروع کر دیا تھا، چیئرمین اپٹما نے کہا 3سال میں ہمیں اتنا فائدہ ہوا جتنا ماضی میں نہیں ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ بہت شاندارجارہی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات 20ارب ڈالرتک جاسکتی ہیں۔

ماہرمعاشیات نے مزید کہا کہ اس وقت ایک ایک روپیہ ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے، لوگ بیرون ملک جاتےہیں ماہانہ سفر پر150 ملین ڈالر جاتا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر200روپے سے تجاوز کر گیا

جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں 2.50روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک بار پھر ڈالر کے سامنے پاکستانی پرویہ دباؤ کا شکار ہو گیا۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.55روپے مہنگا ہو گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.15روپے سے بڑھ کر200.40روپے اور قیمت فروخت 198.25روپے سے بڑھ کر200.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر200روپے

اور قیمت فروخت198.50روپے سے بڑھ کر201روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں بھی2.50روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 210.50روپے سے بڑھ کر213روپے

اور قیمت فروخت212.50روپے سے بڑھ کر215روپے ہو گئی اسی طرح 4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 245.50روپے سے بڑھ کر250روپے اور قیمت فروخت 248.50روپے سے بڑھ کر252.50روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…