پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

تاثرہے ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں، عمران خان

datetime 6  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہے،میں اپنی ذات کیلئے نہیں لڑرہا بلکہ پاکستان

کوبچانے کے لئے جہاد کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کودوبارہ کرپٹ عناصرکے حوالے کردیا گیا ہے، عوام میں اس بارے میں غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں تاہم تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خیال ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی،موجودہ حکومت کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ملک میں تشدد اورعوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا،موجودہ حکومت نے پنجاب میں جرائم میں ملوث افسروں کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا ہے،چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ واضح ہدایات دے جس کے بعد لانگ مارچ کی منصوبہ کی جائے گی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔پاکستان میں 60 سالوں میں سے 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…