شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود بجلی بحران میں کمی نہ آ سکی 8سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی

5  جون‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود بجلی بحران میں کمی نہ آ سکی ، چھوٹے بڑے شہرورں میں آٹھ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہو سکا اور مختلف

شہروں میں 8 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔شہریوں نے شکوہ کیاکہ بار بار کی ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں الیکٹرانکس کا سامان جلنے لگا ہے، گھروں کے پنکھے، ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں خراب ہونے لگی ہیں۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے ،بجلی کی طلب 27 ہزار 300 میگا واٹ ہے، ملک میں 7 ہزار300 میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے وزارت توانائی کو لوڈ شیدنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم نے سرکاری افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 گھنٹے سے زیادہ کی لوڈ شیڈنگ بالکل بھی برداشت نہیں ہے، کچھ بھی کریں لیکن دو گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…