چرسی تکے کھانے سے انقلاب نہیں آتا، طلال چوہدری کی عمران خان پر تنقید
فیصل آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرسی تکے کھانے سے انقلاب نہیں آتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان جلسوں کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، منرل واٹر پی کر اور چرسی تکے کھا کر انقلاب نہیں آتا،
سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر کے انقلاب نہیں لائے جاتے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جمعے والے دن عوام نے عمران خان کے احتجاج کی کال مسترد کر دی،
آپ صبح بڑھکیں مارتے ہو اور شام کو پچھلے دروازے سے آکر معافیاں مانگتے ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آپ کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،
ملکی مفاد میں مشکل لے رہے ہیں، نواز شریف نے بروقت اقدامات سے لوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا، ترک سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔