پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی گرفتاری مطلوب سماعت کے دوران ایف آئی اے وکیل کا جج کے سامنے اہم بیان

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سپیشل سنٹرل کورٹ نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کے وکلا ء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

خصوصی عدالت کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔دوران وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق پر دلائل دئیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں لیکن ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہیںلا سکا، پچھلی حکومت میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی سیاسی انجینئرنگ کو حقیقت قرار دے چکی ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہاکہ مشتاق چینی کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شامل تفتیش ہوا جبکہ مشتاق چینی کو گواہ بنایا گیا نہ ملزم بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جب شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کے لیے حکومتی مشینری کو استعمال کیا گیا۔دلائل کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے؟۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے، ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے کے وکیل کی بات سے تضاد کرتے ہوئے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ غلط بیانی کر رہے ہیں ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں، سابقہ دور حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ کسی طرف انہیں جیل میں ڈالا جائے۔

حمزہ شہباز شوگر ملز کے ڈائریکٹر رہے ہیں نہ شیئر ہولڈر رہے ہیں۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ استغاثہ کہتا ہے کہ کیس میں نامزد گلزار کے فوت ہونے کے بعد بھی ا س کے اکائونٹ سے پیسے نکلوائے گئے، جس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایسا ہے تو یہ ثبوت آنا چاہیے کہ یہ پیسے حمزہ شہباز کے اکائونٹ میں آئے ہیں۔

کچھ دیر کے وقفے کے بعد سماعت شروع ہونے پر لاہور کی خصوصی عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے عبوری ضمانت کی توثیق پر اپنے دلائل مکمل کر لیے جس کے بعد عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کے وکیل دلائل دیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز میں مستقل حاضری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا وزیر اعظم مصروفیات کی وجہ سے ہر پیشی پر پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا حاضری سے مستقل استثنیٰ دے کر نمائندہ مقررکرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری کی درخواست پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس 15جون جبکہ آشیانہ اور رمضان شوگرملز ریفرنس میں نیب گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ۔ حمزہ شہباز نیب ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے اور ان کے کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے منظور کرلیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…