پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سکیورٹی یا گرفتاری کا خوف؟ عمران خان  نے پشاور میں ڈیرے کیوں ڈالے ہوئے ہیں؟ بی بی سی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے پشاور میں قیام کے حوالے سے ان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل سمیت کسی بھی رہنما نے موقف نہیں دیا تاہم بی بی سی اردو کے مطابق  ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا “ایک افراتفری کا عالم ہے، ایسے میں عمران خان اگر پنجاب میں رہنے

کو ترجیح دیتے تو وہ وہاں پر رہ کر کوئی جلسہ نہیں کر سکتے تھے، انھیں گرفتار بھی کیا جا سکتا تھا اور نظر بند بھی ہو سکتے تھے۔ ایسے میں ہماری اطلاعات تھیں کہ عمران خان کو کئی مقدمات میں گرفتار کر کے انھیں پھنسا دیا جاتا۔ عمران خان کی سلامتی کے حوالے سے بھی بعض خدشات درپیش تھے اور خود اسٹیبلشمنٹ بھی اس حوالے سے کسی حد تک پریشان نظر آرہی تھی اس لیے کچھ خیرخواہوں کے ذریعے عمران خان کو پشاور میں رہنے کے پیغامات مل رہے تھے۔”انہوں نے مزید کہا “ایک ایسے وقت میں جب سیاستدان، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں، مزید نقصان سے بچنا ہی ضروری تھا۔ اسی لیے مزید کسی نقصان سے بچنے کے لیے عمران خان کو پشاور میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ ان کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان سب کا نقصان ہوتا۔”

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…