بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

عفت عمر کا شوبز چھوڑ کر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے شوبز میں اچھا مواد تخلیق نہ ہونے کی وجہ سے شوبز کو خیرباد کہ کر سوشل میڈیا پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا۔عفت عمر نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ شروع کی تھی اور چند سال ماڈلنگ میں

جلوے بکھیرنے کے بعد 24 سال میں انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہا تھا۔ان کا شمار 1980 سے 1990 کی مقبول پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) اداکارائوں میں ہوتا ہے، انہوں نے متعدد لازوال پی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی ہر طرح کے کردار ادا کیے اور وہ گزشتہ برس تک ڈراموں میں دکھائی دیتی رہیں۔عفت عمر کا شمار معروف میزبان اور کامیڈین میں بھی ہوتا ہے، حالیہ برسوں میں انہوں نے سیاسی طنز و مزاح میں بھی اپنا نام بنایا اور وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سیاسی کامیڈی شو بھی کرتی دکھائی دیں۔تاہم اب انہوں نے شوبز کو چھوڑ کر مکمل طور پر سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کردیا۔عفت عمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ خود حالیہ شوبز مواد پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور ساتھ ہی میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس وجہ سے ان کی باتوں میں تضاد پایا جاتا ہے اور ان کی بات کا کوئی وزن بھی نہیں رہتا، اس لیے انہوں نے شوبز چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ اچھا شوبز مواد نہیں بن رہا، اس لیے وہ شوبز سے دور ہو کر صرف سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…