بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

روبیلا وائرس پھیلنے کا خدشہ، ترکی نے بھارت کی گندم واپس کردی

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی نے گندم میں روبیلا وائرس کی مشتبہ موجودگی کے باعث 56 ہزار ٹن سے زائد کی گندم کو ملک پہنچنے پر واپس کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے بھارت سے 56 ہزار 877 ٹن گندم خریدی تھی اور بحری جہاز گندم کو لے کر ترکی کے ساحل پہنچا تھا

مگر وہاں کے حکام نے بھارتی گندم کو ملک میں اتارنے سے انکار کردیا۔ ترک حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی گندم میں روبیلا وائرس کی موجودگی ہے۔ترکی کے محکمہ زراعت اور صحت کے حکام نے گندم میں وائرس کی موجودگی کو جواز بنا کر پوری گندم کو واپس بھارت بھیج دیا اور کہا کہ کورونا کی وبا کے دور میں وہ مزید رسک نہیں لے سکتے۔ترکی کی جانب سے ہزاروں ٹن خریدی گئی گندم کی واپسی اور اس میں روبیلا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد بھارتی کسانوں اور بیوپاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔فوری طور پر بھارتی حکام نے ترکی کے فیصلے پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم زرعی ماہرین نے اس خدشے کو رد نہیں کیا کہ گندم میں روبیلا وائرس کی موجودگی نہیں ہو سکتی۔زرعی ماہرین کے مطابق روبیلا وائرس گندم کے فصل میں ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر وائرس دانوں میں بھی پایا جا سکتا ہے۔بھارتی زرعی ماہرین اور کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر گندم میں روبیلا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تو کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے اور بھارتی گندم کو کوئی بھی ملک نہیں خریدے گا اور نہ ہی ملکی سطح پر اسے استعمال کیا جا سکے گا۔روبیلا وائرس ایک وائرل بخار ہے، یہ بیماری بچوں میں پائی جانے والی بیماری خسرہ کی ایک قسم مانی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…