سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کا 28 سالہ جوان وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقہ میں ایک چوکی پر فائرنگ کی۔ جس پر فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ سپاہی حامد علی جام شہادت نوش کر گیا۔جس کے جسد خاکی کو آبائی علاقہ میں لا کر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔