بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، میچز کب سے شروع ہو نگے اور ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت کتنی رکھی گئی ؟ جانئے

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے، 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے

اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے،یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے، شہریوں کی سہولت کے لییفاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔ الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوڑرز کے ٹکٹ کی 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوڑرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزسیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثنائ� میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ یہ میچز اسکائی یو کے (برطانیہ)، اسکائی این زیڈ (نیوزی لینڈ)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا)، سپر اسپورٹس (سب سہارا افریقہ)، فلو اسپورٹس (کیریبین)، سونی (پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء ) کے ذریعے دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…