بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پہلی حج پرواز کب اسلام آباد سے روانہ ہو گی،؟ وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دئیے گئے،عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔ ترجمان کے مطابق پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے،عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دئیے گئے،سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا،پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…