بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

فواد خان اقوام متحدہ کے خیرسگالی کے سفیرمقرر

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اداکار فواد خان کو اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے لئے خیرسگالی کا سفیرمقررکردیا گیا۔یو این ڈی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معروف اداکار فواد خان پاکستان میں اقوام متحدہ کے چارٹر

اورپائیدار ترقی کیترجمان کے طورپر کام کریں گے۔اداکار فواد خان کو خیرسگالی کا سفیر مقررکر نے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں یواین ڈی پی کے پاکستان میں ریذیڈینٹ نمائندے نٹ اوسٹبائی اورفوادخان نے معاہدے پردستخط کئے۔تقریب میں یواین ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹو مس الیونا نکولیٹا، ہیڈ آف کمیونیکیشن یونٹ عائشہ بابر اوریو این ڈی پی میں بطور گرین سوشل انٹرپرینیو کام کرنے والوں نے شرکت کی۔تقریب میں ماحولیاتی تبدیلی پرایو این ڈی پی کی دستاویزی فلم ’ڈونٹ چوز ایکسٹینکشن‘ دکھائی گئی جس کی اردو زبان میں ڈبنگ فواد خان نے کی ہے۔یواین ڈی پی کے نمائندے کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ فواد خان کو خیرسگالی کا سفیر مقررکرنے پرفخر ہے۔فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یواین ڈی پی کے خیرسگالی کا سفیرمقررہونا اعزاز کی بات ہے۔مجھے یقین ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف عوام کی خوشحالی اورترقی کا روڈ میپ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…