نئی دہلی(این این آئی)بھارت کو دریائے سندھ کے پانی پر کنٹرول کرکے پاکستان میں سیلاب اور قحط سالی پھیلانی چاہیے، بھارتی صحافی پلکی شرما کو انتہا پسندانہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلکی شرما نے ٹوئٹ کی کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے خلاف
بھارت کو ایک طاقتور سٹریٹیجک برتری دیتا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد زراعت اسی پانی پر انحصار کرتی ہے جس پر انڈیا کا کنٹرول ہے۔ بھارت پاکستان میں پانی کے کنٹرول سے سیلاب اور قحط سالی پیدا کر سکتا ہے تو انڈیا اس حربے کو استعمال کرنے سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ کیا سندھ کے ہتھیار کو استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے؟جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ یوٹرن لیتے ہوئے وضاحتیں دینا شروع ہو گئیں، کہا کہ سیلاب اور قحط سالی پیدا کرنے کی بات نہیں کی، ان کی سٹوری ان پہلوئوں کو اجاگر نہیں کرسکی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی سٹریٹجک برتری ہتھیار کے طور پر نہیں بلکہ دبا ئوکے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔تنقید کا نشانہ بنانے والے ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ کو آبی وسائل، انجیںیئرنگ اور جغرافیے کے بارے میں کچھ نہ معلوم ہو اور آپ پاکستان مخالف اور احمقانہ اشتعال کے ڈھول پیٹ کر مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہوں تو یہی ہوتا ہے۔ یہ صرف مضحکہ خیز نہیں خطرناک ٹویٹ ہے۔ پلکی شرما نے ٹوئٹ کی کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے خلاف بھارت کو ایک طاقتور سٹریٹیجک برتری دیتا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد زراعت اسی پانی پر انحصار کرتی ہے جس پر انڈیا کا کنٹرول ہے۔