بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی مرتبہ انسانی جگر مشین میں درست کرکے مریض میں منتقل کردیا گیا، سائنسدانوں کا حیرت انگیز کارنامہ

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(این این آئی) جرمن سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ انہوں نے عین انسانی جسم کے ماحول والی مشین میں پہلے انسانی جگر کو درست کیا اور اسے ایک مریض تک منتقل کیا ہے۔اس کے علاوہ انسانی جگر کو بدن سے باہر تین روز تک فعال رکھا گیا

جو ایک اور کارنامہ ہے۔ یونیورسٹی آف زیورخ اور یونیورسٹی ہسپتال زیورخ کے سائنسدانوں نے مسلسل محنت سے عین انسانی جسم جیسی مشین بنائی ہے جس میں عطیہ کردہ جگر کو تین روز تک زندہ رکھا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی جسم کی مناسبت میں مشین کے اندر ایک پمپ لگایا گیا ہے جو دل کا متبادل ہے۔ اس کیعلاوہ آکسیجنیٹر بھی نصب کیا گیا ہے جو پھپھڑوں کا کام کرتے ہوئے پورے نظام کو آکسیجن فراہم کرتاہے۔ اس کے اندر ڈائلائسس مشین لگی ہے جنہیں ہم مصنوعی گردے کہیں گے۔جگر کا ورکشاپمریض کے لیے عطیہ کردہ جگر کی کیفیت بہت بری تھی جسے مریض میں منتقل کرنا ممکن نہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے پیچیدہ افعال بڑھانے کے لیے اسے ایک پرفیوژن مشین میں رکھا گیا۔ مشینی میں ضروری مائعات سے اور بنیادی اجزا بھی شامل تھے۔ جگر جیسے اہم عضو کو اینٹی بایوٹک اور ہارمون تھراپی سے گزارا گیا۔ اس کے بعد کچھ ٹشوز (بافتوں)کی آزمائش بھی کی گئی۔عام حالات میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ اسے سے قبل جگر کو صرف 12 گھنٹے ہی محفوظ کیا جاسکتا تھا تاہم پرفیوژن مشین میں یہ مدت تین روز تک بڑھائی گئی اور عطیہ کردہ جگر کی گویا حیاتیاتی مرمت کرکے اسے پیوندکاری کے قابل بنایا گیا۔اس سال مئی کے وسط میں درست کردہ جگر کینسر کے ایک مریض کو لگایا گیا اور اب مریض ہسپتال سے فارغ ہوکر پرسکون زندگی گزاررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…