اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ آرگنائزر حمید شیرازی کے علاج کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے شیرازی کی صحت سے متعلق روپورٹس کا نوٹس لیا اور معروف کرکٹ آرگنائزر کو مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ گمنام ہیروز کا اعزاز رکھنے والے حمید شیرازی کی خدمات کے عوض انہیں 20لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ خیال رہے کہ حمید شیرازی نے بے شمار قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو سکھایا ان کی ہائی شوگر کی وجہ سے 15مئی کو سرجری کے ذریعے اپنی ٹانگ سے محروم ہو گئے ہیں ۔