بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

35 سے 40 ہزار کمانے والوں کیلئے خوشخبری ، حکومت نے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریبوں کیلئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 35 سے 40 ہزار کمانے والوں کو ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

35 سے 40 ہزار روپے کمانے والوں کو اپنی ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2 ہزار  روپے وظیفہ دیا جائیگا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک روپے کا بوجھ بھی غریب پر نہیں پڑنے دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت ہر 6 میں سے 4 خاندانوں کی آمدنی 37 ہزار روپے سے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر غریب خاندان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،40 ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب افراد کو سہولت دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی سے یہ رقم خرچ کر سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر عمران خان کا معاہدہ آج بھی موجود ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی جتنی قیمتیں بڑھانی تھیں وہ بڑھا دی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ختم ہونے سے کچھ دن قبل اس وقت کے وزیر توانائی نے ایک خط تحریر کیا تھا جس میں روس سے تجارت کے فروغ اور پیٹرولیم کے شعبے میں تجارت کی درخواست کی گئی تھی تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کے

درمیان نہ کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی کسی مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے ہیں، اگر 30 فیصد سستا تیل مل رہا تھا تو پی ایس او کے ٹینڈر میں کیوں نہ آتا؟

انہوں نے کہا کہ نہ تو اس وقت کے وزیر توانائی کے خط کا کوئی جواب روس سے آیا اور نہ ہمارے سفیر نے جب روس کے وزیر توانائی سے ملاقات کی تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب دیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دی گئی سبسڈی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں، عمران نے جو سبسڈی دی اس کی منظوری کہیں سے نہیں لی، ہم نے لیوی نہیں بڑھائی، اس کا بوجھ ہم نے اٹھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…