چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گی۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021میں سینٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن صاف شفاف کروانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی
ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک ٹیکنالوجی استعمال شروع نہیں کی گئی الیکشن کمیشن کو کئی خط لکھے گئے مگر عمل درآمد نہ ہوا۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے چیف الیکشن کمشنر سمیت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔