بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پولیس بھی چکرا گئی، دعا زہرا اور اس کا شوہر کہاں روپوش ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کے سیالکوٹ میں روپوش ہونے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی لوکیٹر کے ذریعے موجودگی کاپتہ چلا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے بھاگ کر لاہور کے ظہیر نامی نوجوان سے

شادی کرنے والی دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ اور پنجاب پولیس کوشش میں مصروف ہے، تاہم کوئی کامیابی نہ ہوسکی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کی سیالکوٹ میں روپوش ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر لاہوراور کراچی پولیس کی ٹیمیں سیالکوٹ میں موجود تھیں ، دونوں کی لوکیٹر کے ذریعے موجودگی کا پتہ چلا۔ لیکن پولیس ناکام واپس لوٹ آئی۔دوسری جانب دعا زہرہ بازیابی کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے نادرا اور اسٹیٹ بینک کو ملزمان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے اور نامزدملزمان کے قومی شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ نظر رکھی جائے بچی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار نہ کرسکے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس آغا فیصل نے کی۔آئی جی سندھ اوردعازہرا کے والدین عدالت میں پیش ہوئے۔آجی سندھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔دوران سماعت آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عدالت کو بتایا کہ کل مجھے آئی جی تعینات کیاگیا ہے۔ ہم نے متعلقہ 16 افراد گرفتارکیے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا، ایک نے ضمانت کرالی۔

بارہ لوگ گرفتارہیں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ کوئی کامیابی ملی ہے آپ کو؟ اب تک کیا ملا ہے؟غلام نبی میمن نے جواب دیا کہ ہمارے پاس کچھ مصدقہ اطلاعات ہیں کوشش کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کون ان کی حمایت کررہا ہے، کوئی تو ہے پیچھے۔ ہم محسوس کررہے ہیں

انسانی اسمگلنگ کا کیس ہے؟آئی جی سندھ نے بتایا کہ ظہیرکا والد جامعہ پنجاب کے رجسٹرارکا ڈرایئورتھا اور اپنے تعلقات کواستعمال کررہے ہیں وہ لوگ۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ لاہورہائی کورٹ میں کوئی پیش ہوا؟ ان کے خاندان کا کوئی فرد آیا؟ ہم چاہتے ہیں بچی آجائے اوربیان دے دے۔

کیس یہاں ہوا ہے اوریہیں چلنا چاہئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک بچی نہیں آئے گی معاملہ چلتا رہے گا۔ ہم بار بار حکم دے چکے ہیں مگر کچھ نہیں ہورہا۔غلام نبی میمن نے کہا کہ میں ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں محنت اور ایمانداری میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہمیں ٹائم فریم دیں کب بچی کو پیش کریں گے؟ جس پر آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ہم ایمانداری سے کوشش کررہے ہیں یہ یقین دلاتا ہوں۔والد دعا زہرا نے کہا کہ میں بڑی امیدیں لگا کر یہاں آتا ہوں۔ ہم بہت پریشان ہیں کچھ کریں پلیز۔

عدالت نے کہا کہ عدالت کا جو بھی اختیار ہے وہ کررہی ہے۔ ہم ہر ممکن اقدامات کیلئے حکم دے رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم نے سات ٹیمیں بچی کی بازیابی کیلئے بھیجی ہیں۔عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنانے کا حکم دیتے ہوئے

ڈی جی ایف آئی اے کو سرحدی علاقوں کی نگرانی اور کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کریں اور لڑکی کو بیرون ملک منتقلی سے روکا جائے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے نادرا اور اسٹیٹ بینک کو ملزمان کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نامزد ملزمان کا قومی شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق آئی جی کامران فضل کو جاری کردہ شوکازنوٹس واپس لیتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…